Author Guidelines

مقالہ نگاران کے لیے ضروری ہدایات

1 - ’’العصر‘‘ ریسرچ جرنل میں قرآن، حدیث،اصولِ حدیث، سیرت النبی، اسلامی فلسفہ، اسلامی تاریخ، فقہ اسلامی،تصوف، تقابل اَدیان اور اسلامی تہذیب وتمدن سے متعلقہ موضوعات پر اردو، عربی، اور انگریزی زبان میں علمی و تحقیقی غیر مطبوعہ مقالات شائع کئے جاتے ہیں۔لیکن عصر حاضر سے متعلقہ لکھے گئے موضوعات طباعت کے لیے قابلِ ترجیح ہوں گے۔

2 - العصر ريسرچ جرنل کو ارسال کیا گیا مقالہ پہلے کسی مجلّے میں شائع نہ ہوا ہو۔

3 - تمام مقالات A-4 سائز پیپر سٹائل پر (M.S Word) میں بغیر اَغلاط کے کمپوز کرنے کے بعد بھیجے جائیں۔

4 - حقیقی مقالہ Microsoft word میں کمپوز کیا گیا ہو، جس میں اُردو عبارت کے لئے Jameel Noori Nastaleeq استعمال کیا گیا ہو،جبکہ عربی عبارت کے لئے Traditional Arabic استعمال کیاگیاہو اور انگریزی کے لئے Times New Romanاستعمال کیاجائے۔

5 - عنوان کا فاؤنٹ سائز 20، سب ہیڈنگز (Sub Headings) كا سائز 18،متن كا فاؤنٹ سائز 14 ہو، جبکہ (End Note) كا سائز 12 ہو۔

6 - مقالہ میں درج شدہ تمام حوالہ جات (Auto Arrange) ہوں اور مقالہ کے آخر میں (English) میں درج کیے جائیں۔

7 - مقالےکے شروع میں انگریزی زبان میں خلاصہ (Abstract)لکھاجائے جو150الفاظ سے زیادہ نہ ہو جس کا فاؤنٹ 11 ہو ۔علاوہ ازیں Abstractکے ساتھ Keywordsبھی تحرير كیے جائیں۔

8 - مقالہ نگار اپنے نام کے انگریزی ہجے، موجودہ عہدہ، ای میل اور رابطہ نمبر بھی اِرسال کرے۔

9 - ’’العصر‘‘ میں چھپنے کے لئے بھیجے گئے مقالہ کی Evaluation اور Plagiarism Report کے مراحل میں اگر کوئی تبدیلی ضروری ہوئی تو مقالہ نگار رپورٹ کے مطابق آرٹیکل میں تبدیلی کرنے کا پابند ہوگا۔

10 - تابتِ مقالہ کے دوران آیاتِ قرآنیہ کو پھول دار بریکٹس ﴿﴾ اور اَحادیث و اَقوال کو (Inverted Commas) میں درج کیا جائے۔